فرض كرو ہم اہل وفا ہوں، فرض كرو ديوانے ہوں
فرض كرو يہ دونوں باتيں جهوٹي ہوں افسانے ہوں
فرض كرو يہ جي كي بپتا، جي سے جوڑ سنائ ہوں
فرض كرو ابهي اور ہو باقي، آدهي ہم نے چهپائ ہوں
فرض كرو تمہيں خوش كرنے كے ڈهونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض كرو يہ نين تمهارے سچ مچ كے ميخانے ہوں
فرض كرو يہ روگ ہو جهوٹا، جهوٹي پيت ہناري ہو
فرض كرو اس پيت كے روگ ميں سانس بهي ہم پر بهاري ہو
فرض كرو يہ جوگ بجوگ كا ہم نے ڈهونگ رچايا ہو
فرض كرو بس يہي حقيقت باقي سب كچھ مايا ہو